ترکی کی ایک عدالت نے 104 ایسے افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جن پر 2016ء میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

یہ اطلاع ترک اخبار حریت نے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 21 دیگر افراد کو صدر کی تضحیک کے الزام میں بیس بیس برس سزائے قید جبکہ 31 افراد کو ’دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے پر‘ ساڑھے دس، ساڑھے دس برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 15جولائی 2016ء کو ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی تھی جو عوام نے ناکام بنا دی تھی تاہم اس دوران 240 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے اکثریت عام شہریوں کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY