پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے 6 وکٹ سے ہرا کر سیریز برابر کر دی
پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔
آخری ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے مارک چیپ مین کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کا 194 رنز ہدف باآسانی4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین اور جمی نیشم رنز بناکر نمایاں رہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے محمد رضوان کے ناقابل شکست 98 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا ہے۔
رضوان 98 ناٹ آوٹ
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، لیکن بابر اور رضوان کی اوپنگ جوڑی کو جلد آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔
دونوں نے پہلی وکٹ پر 51 رنز بنائے جہاں 19 رنز بنانے والے بابر اعظم آؤٹ ہوگئے۔
بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد پہلے محمد حارث اور پھر اسکے بعد صائم ایوب آؤٹ ہوگئے، دونوں نے کوئی اسکور نہیں بنایا۔
ایسے میں افتخار احمد نے محمد رضوان کا ساتھ دیا، دونوں کے درمیان 71 رنز کی پارٹنرشپ لگی جس نے ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کیا۔
افتخار احمد 36 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی کر آؤٹ ہوئے۔
راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ 190 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں زمان خان اور فخر زمان کی جگہ پر احسان اللّٰہ اور محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
مہمان ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ اس پچ پر ہدف حاصل کرنا آسان ہوگا، ہم سیریز میں واپس آگئے تھے، پچھلا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ انکی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں کول میک کونچی اور میٹ ہینری کو ڈراپ کرکے جمی نیشم اور بلیئر ٹکنر کو شامل کیا گیا ہے۔
پلیئنگ الیونز:
پاکستان کی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، محمد حارث، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور احسان اللّٰہ پر مشتمل ہے۔
نیوزی لینڈ کے ٹیم میں کپتان ٹام لیتھم، چیڈ بوس، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپمین، جمی نیشم، رچن رویندرا، ایڈم ملن، بلیئر ٹکنر، اش سوڈھی اور ہینری شپلے شامل ہیں۔











