نواز شریف کا کہنا ہے پرویز مشرف کی جان نہیں چھوٹے گی، آج نہیں تو کل، پرسوں، ٹرائل ضرور مکمل ہوگا، کوئی قانون مشرف کو ٹرائل سے روک نہیں سکتا، اس کیس نے ایک نہ ایک دن اختتام کو پہنچنا ہے۔

سابق وزیراعظم احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا مشرف نے پارلیمنٹ میں خطاب کے بعد مکا لہرایا تھا، کہاں گیا وہ مکا ؟ موصوف باہر جا کر بیٹھ گئے۔ نگران وزیراعظم کے سوال پر ان کا کہنا تھا اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمنٹ میں جائے گا، عمران خان نے جس پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی اس کی مراعات کا پورا فائدہ حاصل کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY