ناصرالملک نگراں وزیراعظم: سیاسی جماعتوں کا خیرمقدم

0
70

تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سمیت دیگر نے نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر بذریعہ ٹوئٹ جسٹس (ر) ناصر الملک کی بطور نگراں وزیراعظم تعیناتی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور پوری جماعت کی جانب سے جسٹس (ر) ناصرالملک کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور جماعت اسلامی نے بھی جسٹس (ر) ناصرالملک کی بطور نگراں وزیراعظم نامزدگی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جسٹس (ر) ناصرالملک کا نام قبول ہے، ہمیں توقع ہے کہ وہ صاف و شفاف انتخابات کرانے میں کردار ادا کریں گے۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ناصرالملک کی بطور نگراں وزیراعظم نامزدگی خوش آئند ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY