عالمی اخبار کے ۔ویب ماسٹر اور سربراہ تکنیکی شعبہ سلمان مرچنٹ اور انکے والد سلیم مرچنٹ نے عالمی اخبار کے کمرشل شعبے کے سربراہ سید ندیم زیدی کے ہمراہ پچیس نومبر جمعے کے روز سرے برطانیہ میں عالمی اخبار کے صدر دفتر میں اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی سے ملاقات کی اور مختلف سیاسی سماجی دینی امور کے علاوہ عالمی اخبار کے مختلف مستقبل کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا
سلمان حال ہی میں علالت سے صحت یاب ہونے کے بعد کینڈا سے کراچی جاتے ہوئے لندن میں رُکے اور ہفتے کی شام اپنے والد کے ہمراہ کراچی روانہ ہو گئے
یاد رہے کہ سلمان اور ندیم گزشتہ کئی برس سے بلا معاوضہ عالمی اخبار کے لیئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں جسکے لیئے ادارہ انکا شکر گزار ہے
دیگر امور کے علاوہ سلمان سے یہ بھی طے پایا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر عالمی اخبار کا فرنٹ پیج نئی شکل میں سامنے لایا جائے گا
سلمان کے والد سلیم مرچنٹ کراچی میں متعدد رفاعی اور سماجی خیراتی منصوبے چلا رہے ہیں اور عالمی اخبار خواہاں ہے کہ وہ اپنے ان نیک کاموں کی تفصیل عالمی اخبار کے قارئین کے لیئے ضرور مہیا کریں اور انہوں نے اسکا وعدہ بھی کیا ہے

دائیں سلمان مرچنٹ درمیان والد سلمان سلیم مرچنٹ بائیں صفدر ھمدانی













