امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ اس گفتگو میں ٹرمپ نے امریکا اور یورپ کے درمیان تجارت میں پائے جانے والے عدم توازن کو خاص طور پر موضوع بنایا۔

امریکی صدر نے ماکروں پر واضح کیا کہ اس عدم توازن کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے۔ اس ٹیلی فونک گفتگو کے حوالے سے جمعہ یکم جون کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا۔

اس بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ یورپ اور امریکا کے درمیان تجارتی توازن کو ازسرنو ترتیب دینے کو وقت کی ضرورت خیال کرتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY