رہنما ایم کیو ایم پاکستان عبدالرشید گوڈیل کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان، وہ آج بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات میں عبدالرشید گوڈیل تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے ، جبکہ اس حوالے سے رشید گوڈیل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس پر بات نہیں کی ۔

اس سے قبل تین ماہ پہلے بھی خبریں زیرگردش تھیں کہ رشید گوڈیل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اب سیاست چھوڑ چکے ہیں اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔

واضح رہے کہ عبدالرشید گوڈیل پر 18 اگست 2015 کو کراچی میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کے بعد سے وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں اور انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY