نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن کوبھیج دیا گیا جو کل تک نگران وزیراعلیٰ کا نام فائنل کریگا۔ پارلیمانی کمیٹی نے 4 نام الیکشن کمیشن کوبھجوائے ہیں۔

نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ قبل ازیں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں میں نگران وزیراعلی کا فیصلہ نہ ہو سکا تھا جس کے بعد معاملہ پارلمیانی کمیٹی کے سپرد ہوا تھا۔ اب فیصلے کا اختیار الیکشن کمشن کے پاس چلا گیا ہے جو پارلیمانی کمیٹیوں کے بھجوائے 4 ناموں جن میں جسٹس (ر) دوست محمد، منظور آفریدی، حمایت اللہ اور اعجاز قریشی شامل ہیں میں سے نگران وزیراعلی کا نام کل تک فائنل کریگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY