آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا پاک امریکا تعلقات اور دیگر امور پر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان پاک امریکا باہمی تعلقات بڑھانے سے متعلق بات چیت کی گئی۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیے کے مطا بق بات چیت میں افغانستان میں سیاسی مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
سربراہ پاک فوج اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان گفتگو میں جنوبی ایشیاء میں بلاتفریق تمام دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی پر بھی تبالہ خیال کیا گیا۔












