عراقی پارلیمان نے بارہ مئی کےالیکشن کے دوران ڈالے جانے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ جمعرات کے دن ملکی پارلیمان نے نو رکنی الیکشن کمیشن کو تحلیل کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کے عمل کی نگرانی کا ذمہ ججوں کو سونپ دیا ہے۔
اس الیکشن میں عوامیت پسند شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے غیرمتوقع کامیابی حاصل کی تھی۔ اس انتخابی عمل کے دوران دھاندلی کے الزامات عائد کیے جانے کی وجہ سے گیارہ ملین ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے نتائج میں کوئی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔












