مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کی حکومت سے استفسار کیا ہے کہ پی ایم ہاؤس تو یونیورسٹی بن رہا تھا وہاں ظہرانہ کیوں دیا گیا؟
میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پی کے میں سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا حساب دیں۔
ن لیگی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ عمران خان یو اے ای میں کاروبار کرتے ہیں،علیمہ خان اور بے نامی جائیداد اصل میں وزیراعظم کی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نئےقرضے معیشت پر بوجھ بنیں گے، حکومت کے پاس معاشی صورت حال کا کوئی جواب نہیں۔












