وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے امریکا کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر کہا کہ امریکا کی اسلام دشمنی کا اس سے بڑا نمونہ آج سے پہلے نہیں دیکھا ۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے سے لہولہان امت مسلمہ کو مزید ایک زخم ملے گا ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ امریکی اقدام سے مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی ہے ،واشنگٹن کا یہ عمل سے مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کردے گا اور دو ریاستوں کا حل دفن ہوجائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی اقدام سے فلسطینی اور مسلم دنیا مشتعل ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY