افغانستان نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل بھارتی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کوچ ملاپ پردیپ کمار میوادا کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کر دیا ہے۔
افغان نیوز ایجنسی کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے اپنی ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ملاپ میوادا نے سری لنکا میں افغانستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔












