سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔
میچ میں پاکستان کی جانب سے ایک تبدیلی کی گئی ہے اور محمد عامر کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں آج ہونے والے پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ کی فاتح ٹیم 28 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔
ایونٹ میں دونوں ٹیمیں آج پہلی بار مدمقابل آئی ہیں، پاکستان بنگلا دیش کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔












