شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 14 جون کو ہوگا

0
136

عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 14 جون کو کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شوال 1439ھ کے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے ہیڈ کوارٹر کراچی میں، جب کہ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY