فردوس عاشق اعوان ،شہریار آفریدی کو ٹکٹ مل گئے

0
752

تحریک انصاف کی مرکزی پارلیمانی بورڈ نے مزید ٹکٹ جاری کردیے ہیں ،پی ٹی آئی نے فردوس عاشق اعوان ،شہریار آفریدی کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق مرکزی پارلیمانی بورڈ نےپارٹی سربراہ عمران خان کی ہدایت پر فردوس عاشق اعوان اور شہریار آفریدی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پی ٹی آئی نے شوکت یوسفزئی اور حمیدہ شاہد کو بھی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،ان کے ٹکٹوں کے اجراء کی منظوری بھی چیئرمین پی ٹی آئی نے دی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق شوکت یوسفزئی شانگلہ سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہوں گےجبکہ حمید شاہد اپر دیر سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی امیدوار ہوں گی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY