سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی بات ہورہی ہے، میرانام ای سی ایل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہاہے اورجس نے آئین توڑا اس کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر فیئر ٹرائل ہے تو مجھے مرضی کا وکیل رکھنے کا حق حاصل ہے، میرا یہ حق کوئی مجھ سے نہیں چھین سکتا۔
واضح رہے نیب نےنواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو ایک اور خط لکھا ہے، خط میں کیپٹن (ر) صفدر، حسن اور حسین نواز کا نام بھی ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست کی گئی ہے۔












