اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس افغانستان میں ریکارڈ تعداد میں عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سن دو ہزار سولہ میں تشدد کے مختلف واقعات میں تقریباً گیارہ ہزار پانچ سو شہری ہلاک ہوئے،جن میں سے ایک تہائی بچے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ ان ہلاکتوں کی بڑی وجہ طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین گنجان آباد علاقوں میں ہونے والی جھڑپیں تھیں۔ امریکی اور افغان فضائیہ کی کارروائیوں کی وجہ سے دو سو پچاس افراد ہلاک ہوئے۔ گزشتہ برس سات ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ سے اشارہ ملتا ہے کہ افغانستان میں نیٹو مشن کے بعد سے پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY