پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ میں کرکٹ صرف آئندہ ورلڈکپ کے لیے کھیل رہا ہوں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کھیل رہا ہوں اور شوق سے کھیل رہا ہوں، مجھے ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 2000 رنز چاہئیں۔

آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ میری فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، میں کرکٹ صرف ورلڈکپ کےلیے کھیل رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے میں بابر اعظم کے خلاف ہوں ، ایسا بالکل نہیں ہے بابراعظم اچھے پلیئر ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بابراعظم پر کپتانی کی وجہ سے تنقید ہوتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY