القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے ایک ویڈیو پیغام میں امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ واضع نہیں کہ یہ بیان کب اور کہاں ریکارڈ کیا گیا۔

گیارہ ستمبر کے حملوں کی اٹھارویں برسی کی موقع پر سامنے آنے والے اس بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کو صرف تشدد کی زبان ہی سمجھ آتی ہے۔ القاعدہ کے سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY