نگراں وزیر بجلی علی ظفر نے کہا ہے کہ بجلی کی طلب 24 ہزار اور پیداوار22ہزار میگا واٹ ہے، اس لئے شارٹ فال صرف 2 ہزار میگا واٹ ہے۔

جب علی ظفر سے سوال کیا گیا کہ شارٹ فال2ہزار میگاواٹ ہے تو لوڈ شیڈنگ اتنی کیوں ہورہی ہے ؟ تو نگراں وزیر نے کہا کہ ان کے پاس زیادہ لوڈ شیڈنگ کی کوئی اطلاع نہیں ہے، کہیں ہو رہی ہے تو بعد میں بتادیں۔

لوڈ شیڈنگ کی ذمہ داری نگراں حکومت پر ہونے سے متعلق شہباز شریف کے بیان پر علی ظفر کا کہنا تھا کہ وہ الزام تراشی میں جانا نہیں چاہتے ، اس وقت بجلی کی فراہمی کے ذمہ دار ہم ہی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY