پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں اسکاٹ لینڈ کو جیت کےلئے 167 رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔

ایڈنبرگ میں ہونے والے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں5وکٹ پر166 رنز بنائے ۔

سرفراز الیون کی طرف سے احمد شہزاد اور فخر زمان نے 60رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا ،پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی احمد شہزاد تھے ،انہوں نے 2چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 24رنز بنائے، ان کی وکٹ میچل لیکس کے حصے میں آئی۔

مجموعی اسکور میں صرف 2رنز کے اضافے کے بعد 6چوکوں کی مدد سے 33بنانے والے دوسرے اوپنر فخرزمان کو مارک واٹ نے پویلین کی راہ دکھائی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY