شمالی وزیرستان میں سرحدپار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پردہشت گرد حملہ ناکام بنادیا دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دہشت گردوں کے حملے میں 3 فوجی جوان شہید ہوئے۔

شہید ہونے والی فوجی جوانوں میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے حوالدار افتخار، چترال سے تعلق رکھنے والے سپاہی آفتاب اور گجرات سے تعلق رکھنے والے سپاہی عثمان شامل ہیں۔

سرحد پار سے دہشت گرد حملہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے حملہ شمالی وزیرستان کے بارڈر شوال پر کیا۔

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی پاک فوج کے جوانوں نے سرحد پار سے مہمند ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی فرمان اللہ بھی شہید ہوا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY