جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے یورو زون کا مشترکہ بجٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ میرکل اور ماکروں نے یورپی یونین میں اصلاحات کی خاطر ہنگامی رقوم اور مہاجرین کی آمد کو کم کرنے جیسے معاملات پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ یورپی سطح پر تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے نئے باب کا آغاز کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ انیس رکنی یورو زون کا مشترکہ بجٹ 2021ء تک سامنے آ سکتا ہے۔ تاہم اس تناظر میں مالی معاملات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY