فٹ بال ورلڈکپ 2018ء میں گروپ ’ای‘ کے ایک میچ میں سوئزرلینڈ نے سربیا کو دو۔ایک سے شکست دے دی۔

سربیا کے اسٹرائیکر الیگزینڈر مترووچ نے کھیل کے صرف پانچویں منٹ میں ہیڈر پرشاندار گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی برتری دلائی۔

سوئس کھلاڑیوں نے گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے، یوں میچ کا پہلا ہاف ایک گول سے سربیا کی برتری پر ختم ہوا۔

دوسرے ہاف میں سوئزرلینڈ نے کئی متبادل کھلاڑی آزمائےاور کھیل کے 52 ویں منٹ میں سوئس مڈفیلڈر گرینائٹ زاکا نےگول کرکے میچ ایک، ایک سے برابر کردیا۔

دونوں ٹیموں نے میچ کو اپنے حق میں کرنے کی ہرممکن کوشش کی اور ٹیم میں کئی تبدیلیاں کیں، اسی دوران میچ کے 90ویں منٹ میں سوئزرلینڈ کے زردان شاقری نے گول کرکے ٹیم کو دو۔ایک سے سبقت دلادی اور میچ اسی برتری کے ساتھ ختم ہوا۔

بحیثیت آزاد ریاست سربیا کا سوئزرلینڈکے ساتھ یہ پہلا مقابلہ تھا، اس سے پہلےبحیثیت یوگوسلاویہ 13 مرتبہ سوئس ٹیم کا سامنا کیا،، دونوں ٹیمیں صرف ایک بار ورلڈ کپ1950 میں مدمقابل آئیں، اس میچ میں یوگوسلاویہ تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

گروپ ’ای‘ میں برازیل اور سوئزرلینڈ کے چار، چاراور سربیا کے تین پوائنٹس ہیں جبکہ کوسٹاریکا نے اب تک کوئی پوائنٹس حاصل نہیں کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY