پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی عدم پیشی کے بعد سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کا فیصلہ کچھ دیر کے لئے موخر کر دیا۔ عدالت نے کہا ملزم کے آنے پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

یاد رہے رواں برس 2 فروری کو سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالف تقریر کے ازخود ںوٹس کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ 7 فروری 2018 کو سپریم کورٹ نے توہین عدالت از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے دانیال عزیز کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی تھی۔

13 مارچ کو عدالتِ عظمیٰ نے دانیال عزیز کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں فردِ جرم عائد کر دی اور جسٹس مشیر عالم نے فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔ اس کے علاوہ توہین عدالت کیس میں سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو بھی سزا ہو چکی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY