فیفا ورلڈ کپ 2018 کے سلسلے میں آج گروپ اسٹیج میں آخری چار میچ کھیلے جا رہے ہیں۔
گروپ جی میں انگلینڈ اور بیلجیم کی ٹیمیں پری کوارٹر فائنلز تک پہنچ چکی ہیں جبکہ گروپ ایف کا فیصلہ آج ہو گا۔ گزشتہ روز دفاعی چیمپین جرمنی گروپ اسٹیج کے ایک میچ میں جنوبی کوریا سے شکست کھانے کے بعد اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔
ادھر گروپ ای میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ نے ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔












