انگلینڈ کیخلاف سیریز کے آخری ٹاکرے کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ 11 سامنے آگئی، پاکستان اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ سیریز کے چوتھے میچ کے سلسلے میں جمعرات کو اوول میں آمنے سامنے آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی جمعرات کو اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ نے دوسرا T20I جیت کر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ لیڈز اور کارڈف میں بالترتیب پہلا اور تیسرا T20I بارش کی وجہ سے ضائع ہو گیا تھا۔ صائم ایوب کی حالیہ خراب فارم کے باوجود پاکستان انہیں دوبارہ پلیئنگ الیون میں شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ تاہم انتظامیہ میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل صائم کی جگہ عثمان خان کو اوپنر کے طور پر شامل کرنے کے بارے میں بات چیت جاری ہے













