الیکشن کمیشن نے رانا اقبال پر تشدد کا نوٹس لے لیا

0
40

الیکشن کمیشن نے ملتان میں ن لیگ کے امیدوار رانا اقبال سراج پر تشدد کا نوٹس لے لیا ۔

الیکشن کمیشن رانا اقبال سراج پر مبینہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدواروں کو یکساں سیکیورٹی کی فراہمی کے احکامات جاری کیے تھے ، امیدواروں کی سیکیورٹی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

الیکشن کمیشن کا نگراں وزيراعلی پنجاب کو بھی خطلکھا کر کہاکہ نارووال اورملتان میں امیدواروں کے تشدد کی رپورٹس موصول ہو رہی ہیں،، پولیس اور انتظامیہ انتخابات تک چوکس رہے ۔

یاد رہے کہ (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال سراج کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا دعویٰ تھا کہ انتخابی دوڑ سے نکلنے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا گیا اور انہیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر تشدد کیا گیا اور کاروبار تباہ کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں تاہم میڈیا پر خبر آنے کے بعد انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے ہی اس تمام معاملے کی تردید کی اسے غلط فہمی کی بنیاد پر ہونا قرار دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY