دوسرے ٹیسٹ میچ میں کپتان 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے

0
447

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کو کپتان مصباح الحق کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا ’نروس نائنٹیز‘ کا شکار ہوگئے اور 96 رنز بناکر شینن گیبریئل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 304 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز دوبارہ شروع کی اور اس وقت مصباح الحق 90 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔

338 کے مجموعی اسکور پر کپتان مصباح الحق 96 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے جبکہ یاسر شاہ بھی ان کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

مصباح الحق کے بعد یاسر شاہ بھی 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہیں جیسن ہولڈر نے آؤٹ کیا۔

پانی کے وقفے تک پاکستان نے 6 وکٹ پر 342 رنز بنالیے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریئل اب تک تین پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔

ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کی تو اننگ کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور 6 کے مجموعے پر گزشتہ میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے اظہر علی پویلین لوٹ گئے۔

اسد شفیق نے آ کر نسبتاً جارحانہ انداز اپنایا لیکن سمیع اسلم اعتماد سے عاری نظر آئے اور 6 رنز بنانے کے بعد دویندرا بشو کو وکٹ دے بیٹھے۔

اس کے بعد یونس خان کی وکٹ پر آمد ہوئی اور انہوں نے اسد شفیق کے ساتھ محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY