انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کے حکم پر صوبے کے تمام اضلاع میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں سیاسی کارکنوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں پنجاب پولیس نے گذشتہ 17روز کے دوران مجموعی طور پر 4589 افراد کے خلاف379 مقدمات درج کرکے ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

خلاف ورزی کرنے والے کارکنوں میں پی ٹی آئی کے949 ، مسلم لیگ ن کے 1512، پیپلز پارٹی کے251 اور دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے 1877 کارکن اور حامی شامل ہیں ۔ اسی طرح غنڈہ ایکٹ کے تحت جاری کریک ڈاؤن میں گذشتہ 9 دنوں کے دوران 228مقدمات اور293قلندرے درج کرکے 281افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ عادی مجرم ایکٹ کے تحت گذشتہ9 روز کے دوران629 مقدمات اور1123قلندرے درج کرتے ہوئے 1079افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY