بی بی سوگواروں کی طرف سے جنم دن مبارک ۔ سیدرضامہدی باقری

0
842

ہر طرف گھپ اندھیرا تھا، سب آوازیں خاموش کردی گئی تھیں، زندانوں کے دروازے کھول دیئے گئے تھے۔ جیتے جاگتے انسانوں میں خاموشی کی وبا پھیل چکی تھی۔ سربلند لوگوں کو، بولتی آوازوں کو شاہی قلعے کے تہہ خانوں میں ڈال دیا گیا تھا، آبرومند لوگوں کو سرِعام ٹکٹکی پر چڑھا کر ان کی پیٹھوں کوکوڑوں سے داغا جارہا تھا۔

ایسے عالم میں ایک نہتی لڑکی نے اندھیرے پھیلانے، خاموشی کو رواج دینے ، ٹکٹکیاں لگانے اور پیٹھوں کو داغنے والی اندھیرے کی اندھی قوتوں کو چیلنج کیا اور ان کی مات ہونے اور ان کی اپنے ہی ہاتھوں موت ہونے تک اپنی آواز کو کم نہ ہونے دیا

بی بی سوگواروں کی طرف سے جنم دن مبارک ۔
سیدرضامہدی باقری (بھٹووادی)

SHARE

LEAVE A REPLY