پاناما پیپرز کیس میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت میں برٹش ورجن آئی لینڈز کے قانونی افسر نے شریف خاندان کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی معاونت سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی نیسکول اور نیلسن انٹرپرائزز نامی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کررہی تھی جس کی ملکیت شریف خاندان کے لندن میں موجود فلیٹس ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی برٹش ورجن آئی لینڈز اٹارنی جنرل کی کراؤن کونسل سارا پوٹر کا یہ جواب جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کی جانب سے مشترکہ قانونی معاونت کے درخواست کے جواب میں سامنے آیا۔

جے آئی ٹی نے برٹش ورجن آئی لینڈز سے چند دستاویزات کی تصدیق، توثیق اور ان کے مستند ہونے کے حوالے سے مدد فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی کی تین درخواستوں کے جواب میں آئی لینڈز کے اٹارنی جنرل چیمبر سے موصول ہونے والا یہ دوسرا جواب ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY