رپوا کا ایک سال ۔۔۔۔ ایک جائزہ،نوید چوہان

0
1284

رپوا کا ایک سال ۔۔۔۔ ایک جائزہ
رپوا ( ریڈیو پاکستان پینشنرز ویلفئیر ایسوسی ایشن) کے قیام کو ایک سال مکمل ہوا اور ان شاءاللہ اس کی رجسٹریشن کی تجدید اگلے ہفتے ہو جائے گی ۔
پیارے دوستو رپوا کے قیام نے ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو ایک بہت ہی مؤقر ، موثر اور طاقتور پلیٹ فارم فراہم کیا ہے ۔
جب ہم پیچھے مڑ کر رپوا کے قیام کے ایک سال پر نظر ڈالتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں اگر رپوا کی کارکردگی غیر معمولی نہیں رہی تو کچھ کم بھی نہیں ۔۔۔ پہلی سب سے اہم بات یہ ہے کہ رپوا نے ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو ایک ایسا وسیع پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے کہ ہم پینشنرز ایک باہمی رابطے میں آگئے ہیں اور مسلسل ایک دوسرے کے حال احوال سے آگاہ رہتے ہیں
2. رپوا کی رجسٹریشن سے ہم پینشنرز کو ایک قانونی تحفظ ملا ہے
3. رپوا نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے کہ جس پر ہم اجتماعی صلاح مشورے کے پینشنرز کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ایک متعین راستے پر گامزن ہو کر منزل کی طرف چل پڑے ہیں
4. رپوا کی پہلی ہی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل صاحب نے پینشنرز کو مکمل عزت و احترام دیتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کی خدمات کے ہم معترف ہیں اور پینشنرز کی فلاح وبہبود ہماری ذمے داری اور پہلی ترجیح ہے اور پینشنرز ہمارے لیے بہت محترم اور قابلِ احترام ہیں ۔ ( یہ بات ہم پینشنرز کے لیے بہت معنی رکھتی ہے کیونکہ اس سے پہلے ڈی جی نے ہمیں کہہ دیا تھا کہ پینشنرز ہماری ذمے داری نہیں)
4. رپوا کی اسی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل جناب سعید احمد شیخ صاحب نے کہا تھا کہ آج کے بعد پینشنرز کو باقاعدگی سے پینشن ملتی رہے گی اور الحمد اللہ فنڈز کی قلت کے باوجود آج تک ہمیں ہر ماہ پینشن مل رہی ہے ۔ہمیں یاد ہے کہ اس سے پہلے ہمیں تین ماہ تک پینشن نہیں ملی تھی ۔
5. ریڈیو پاکستان کی اسی افتتاحی تقریب میں پانچ سال رکی ہوئی کمیوٹیشن کی ادائیگی کا سلسلہ ختم ہوا اور کمیوٹیشن کی ادائیگی کا آغاز ہوا اگرچہ چار لوگوں کو ہی ادائیگی ہو رہی ہے لیکِن پھر بھی یہ ایک پیش رفت/ بریک تھرو ہے
6. اسی تقریب میں پینشنرز کے لیے ہر سٹیشن پر ایک کمرہ مخصوص کرنے کا اعلان ہوا
7. 7 ۔ ڈیجیٹل سمارٹ پینشنرز کارڈز بننے کا سلسلہ شروع ہوا
8. انفرادی مسائل کو زور شور سے اٹھانے کا موقع ملا اور کچھ مسائل حل بھی ہوئے
9. رپوا کے پلیٹ فارم سے ان پینشنرز کی خدمت کرنے کا موقع ملا جو خود صدر دفتر نہیں پہنچ سکتے (خصوصاً فیملی پینشنرز، بیرون ملک مقیم پینشنرز اور چلنے پھرنے سے قاصر ہمارے ساتھی)
10. مسائل اجاگر ہوئے اور ان کے حل کے لیے باہمی مشاورت سے مربوط پالیسی مرتب کرنے کا موقع ملا
11.اس ایک سال میں رپوا کے پلیٹ فارم سے اعلیٰ ترین اداروں اور شخصیات سے رابطے کیے گئے مثلاً سیاستدان ، اعلیٰ حکومتی شخصیات و عہدیداران اور ادارے
12. سب بڑھ کر یہ کہ خوشی و غم میں شرکت کے ساتھ ساتھ بھڑاس نکالنے/ کتھارسس کا ایک پلیٹ فارم میسر آ گیاہے اور ساتھیوں کے تجربے اور بصیرت سے فائدہ اٹھانے کا بھی موقع مل رہا ہے
معزز پینشنرز ساتھیو ان چھوٹی چھوٹی کامیابیوں اور خوشیوں کے باوجود یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ابھی تک ہم کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکے اور ہمارے کمیوٹیشن ، میڈیکل الاؤنس اور بجٹ میں اعلان کردہ 15 فیصد اضافے کے نفاذ جیسے مسئلے ابھی حل طلب ہیں ۔
اگرچہ ڈائریکٹر جنرل صاحب نے اس کے لیے وعدہ بھی فرما رکھا ہے اور فنڈز کے حصول کے لیے دن رات کوشاں بھی ہیں اور ہمیں بھی قوی امید ہے کہ جلد ہماری مشکلات کا مداوا ہوگا
ہمیں امید ہے کہ ڈی جی صاحب وعدے کے مطابق ان شاءاللہ مئی کی پینشن 15 فیصد اضافے کے ساتھ ملے گی ۔
پیارے ساتھیو مئی کے ماہ میں ہی کوئٹہ والے قطع اراضی کی ڈیل/ معاہدہ طے پا جائے گا اور کمیوٹیشن کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ میڈیکل الاؤنس اور دیگر بقایاجات کی ادائیگی بھی ہو جائے گی ۔
معزز پینشنرز ساتھیو
رپوا کے قیام کے اس ایک سال میں جو سب سے اہم اور بڑھا معاملہ سامنے آیا ہے وہ ہے پینشن/ پینشنرز کی سکروٹنی کے عمل کا آغاز جو مختلف مراحل اور نتائج سے گزرتے ہوئے بقول ڈائریکٹر جنرل صاحب اب اختتام کو پہنچنے والا ہے ۔ رپوا نے اس کے آغاز پر ہی کہا تھا کہ ہم جانچ پڑتال کے اس عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یہ ہم پینشنرز کے بہترین مفاد میں ہے اور آج بھی ہم اپنے موقف پر قائم ہے جو ہم نے پہلے دن اختیار کیا تھا ۔
گزارش یہ ہے کہ اس عمل کو جلد مکمل کیا جائے اور نتائج سے رپوا کو آگاہ کیا جائے تاکہ گومگو کی کیفیت ختم ہو اور پینشن مینجمنٹ سسٹم کو فی الفور عمل میں لایا جائے تاکہ آئی ٹی کے اس دور میں پینشن کی ادائیگی کا نظام مکمل طور پر صاف وشفاف اور ہموار ہو اور لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانے کے جھنجھٹ سے پینشنرز کی جان چھوٹے اور ڈی جی صاحب کے اعلان کے مطابق پینشنرز ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ کے ذریعے گھر بیٹھے ہی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دے کر بغیر کسی پریشانی کے پینشن وصول پاتے رہیں ۔
سب سے اہم ۔۔۔۔۔
دل کی گہرائیوں سے یہ بات کہہ رہے ہیں کہ رپوا ایک بہت ہی اہم پلیٹ فارم ہے اسے ہر صورت قائم رہنا چاہیے اور قافلے کو منزل کی طرف بڑھتے رہنا چاہیے قیادت یا لیڈرشپ اہم نہیں اجتماعی کاوش معنی رکھتی ہے ۔ آنے والے موسموں میں مزید پینشنر اس قافلے میں شامل ہوتے جائیں گے اور تازہ دم قیادت ملتی رہے گی اہم بات یہ ہے کہ اس قافلے کو منزل کی طرف گامزن رہنا چاہیے
میرے لیے اس ایک سال میں سب سے اہم وہ سبق ہے جو ملا ہے 🙏
رپوا نام ہم پینشنرز کی اجتماعی کوشش کا سب کو اس کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد ۔۔۔۔۔
خوش رہیں اور آباد رہیں

نوید چوہان

SHARE

LEAVE A REPLY