بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی

0
679

بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 542 نشتوں میں سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے 286، کانگریس نے 44، اے ڈی ایم کے نے 36، شیو سینا نے 18 اور دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں نے 112 نشستیں حاصل کی ہیں۔

بی جے پی اور اس کے اتحادیوں پر مشتمل نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) اس وقت 350 نشستوں پر اپنے حریفوں سے آگے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بی جے پی نے 2014 میں انفرادی طور پر 282 جبکہ این ڈی اے نے 336 نشستیں حاصل کی تھیں۔ بھارت میں حکومت قائم کرنے کے لیے 272 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے صدر راہول گاندھی اپنے حلقے امیٹھی میں سمرتی ایرانی سے آگے دکھائی دے رہے ہیں۔ ابتدامیں بھارتی جنتا پارٹی کی امیدوار سمرتی ایرانی کی پوزیشن مضبوط نظر آرہی تھی۔

سونیا گاندھی ، ششی تھرور ، ہیمامالنی ، سلمان خورشید ، امیت شاہ بھی اپنی اپنی نشستوں پر آگے دکھائی دے رہے ہیں۔

اب تک ہونے والی گنتی میں دیگر علاقائی جماعتوں کو 109نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

نئی دہلی، گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش، جھاڑ کھنڈ میں بی جے پی کا کلین سویپ نظر آرہاہے جبکہ اترپردیش، ہریانہ اور اروناچل پردیش میں بھی حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق اڑیسہ اور آندھراپردیش کے ریاستی انتخاب میں بی جے پی کو شکست کا سامناہے۔

انتخابی نتائج کے دوران ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے وزارت داخلہ نے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے اور ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ’ماضی میں ایگزٹ پولز اکثر غلط ثابت ہوتے رہے ہیں‘۔

چار ایگزٹ پولز نے اندازہ لگایا تھا کہ بی جے پی کی سربراہی میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس 280 سے 315 سیٹیں حاصل کرے گا۔ انتخابی نتائج ان اندازوں کی تصدیق کر رہے ہیں۔

ایگزٹ پولز کے اندازوں کے مطابق بنگال اور اڑیسہ جہاں بی جے پی پہلے کمزور تھی وہاں اس مرتبہ مضبوط نظر آ رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY