عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کہنا ہے کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ساب وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پلس اور مائنس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں بلکہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے، اگست کا مہینہ ترقیوں، تعیناتیوں اور تنزلیوں کا مہینہ ہے، غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے نیب میں ترامیم اپنے کیسز سامنے رکھ کرکی ہیں، اب احتساب ججز کی تقرری صدرنہیں بلکہ کرپشن زدہ لوگ کریں گے، جیلیں غریبوں کے لیے ہیں، اشرافیہ کے لیے تو یہ 5 اسٹار ہوٹل ہیں۔












