اٹلی کے نائب وزیراعظم لوئیگی ڈی مائیو نے کہا ہے کہ اُن کا ملک یورپی یونین کے کینیڈا کے ساتھ طے پانے والے آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق نہیں کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیل کی توثیق کی قرارداد پارلیمنٹ میں مسترد کر دی جائے گی۔ بظاہر اس معاہدے کا نفاذ گزشتہ برس ستمبر سے ہو چکا ہے لیکن مکمل عمل پیرا ہونے کے لیے یونین کی تمام اٹھائیس رکن ریاستوں نے اِس کی توثیق کرنی ہے۔

اندازوں کے مطابق عدم توثیق کی صورت میں اس ڈیل پر عمل درآمد میں مشکلات حائل ہو جائیں گی

SHARE

LEAVE A REPLY