کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رینجرز اہلکاروں کے مبینہ جھگڑے میں ساتھی کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گلشن اقبال کےڈی اے اسکیم کےقریب پیش آیا۔

جاں بحق رینجرز اہلکار کی شناخت معشوق علی کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کرنے والے اہلکار علی مرتضیٰ کوگرفتار کرلیا گیا جس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے علی مرتضیٰ کے خلاف مقدمہ رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی رینجرز اہلکار کو صبح 6 بج کر 35 منٹ پر جناح اسپتال لایا گیا تھا، اسے سینے پر 3 گولیاں لگیں

SHARE

LEAVE A REPLY