سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد حمزہ شہباز نے ماہر ین قانون سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازکی قانونی ماہرین سے ملاقاتیں ماڈل ٹائون ایچ بلاک میں ہورہی ہیںجس میں سلمان شہباز بھی موجود ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں شہبازشریف کی گرفتاری پر قانونی مشاورت کی جارہی ہے ۔

نیب کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ وہ کل شہبازشریف آشیانہ ہائوسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کے الزام میں احتساب عدالت میں پیش کریں گے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY