نگراں وزیراعظم کی شہید سراج رئیسانی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی

0
104

نگران وزیراعظم ناصرالملک آج کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کے دوران مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی سی ایم ایچ میں عیادت کی اور شہید بلوچ رہنما سراج رئیسانی کی فاتحہ خوانی کیلئے ساراوان ہاوس گئے.

نگران وزیراعظم ناصرالملک آج کوئٹہ کاایک روزہ دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران سی ایم ایچ میں زیرعلاج مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم ناصرالملک بلوچستان عوامی پارٹی کے شہید رہنما سراج رئیسانی کی فاتحہ خوانی کیلئے ساراوان ہاوس بھی گئے جہاں انھوں نے شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ نگران وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر گورنر ہاوس بلوچستان میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY