پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو عمران خان اور پرویز خٹک کی طرف سے مخالفین کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کرنے سے متعلق خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکش کمیشن کو لکھے جانے والے خط میں توجہ مبذول کرائی جائے گی کہ پی ٹی آئی گالم گلوچ پر اتر آئی ہے کیونکہ اسے اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں پنجاب والوں کو گدھے کے نام سے تعبیر کرنا اور پرویز خٹک کی جانب سے جلسوں میں پختونوں کو گالیاں دینے سے متعلق توجہ مبذول کرائی جائے گی۔

خط میں پنجاب کی عوام کی تضحیک اور پختونوں کے خلاف غیر شائستہ زبان کے استعمال پر سخت ایکشن لینے کی استدعا کی کی گئی ہے اور متعلقہ جماعت کے رہنماؤں کے خلاف الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY