بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے قریب میزائل حملے کی تصدیق

0
771

ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے قریب میزائل حملہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ری ایکٹر سے تقریباً 350 میٹر کے فاصلے پر واقع ایک ڈھانچہ کسی پروجیکٹائل (میزائل) کی زد میں آ کر تباہ ہو گیا۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا کہ ری ایکٹر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور عملے کے کسی رکن کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع نہیں ملی۔

SHARE

LEAVE A REPLY