ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے امریکا کے ساتھ مذاکرات سنگین غلطی ہوں گے کیونکہ واشنگٹن حکومت ناقابلِ اعتبار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں کے لکھے ہوئے الفاظ پر بھی یقین کرنا مشکل ہے چہ جائیکہ کے امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔

ایران کے سپریم لیڈر نے یہ الفاظ ایرانی وزارت خارجہ کے اہلکاروں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہے۔ یہ بیان سپریم لیڈر کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY