ترکی نے عالمی برادری سے مشرقی یروشلم کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم کرنے کی درخواست کی۔

ترک وزیر خارجہ مولود چاوُش اولو کے مطابق سب سے پہلے تمام ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے اور اس کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔

چاوُش اولو نے یہ بات اسلامی ممالک کے اس سربراہی اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، جو انقرہ حکومت نے امریکا کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے رد عمل میں بلایا ہے۔

اس اجلاس میں اسلامی تعاون کی تنظیم کے رکن ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس موقع پر پچاس سے زائد مسلم ممالک کے رہنما استنبول میں موجود ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY