دنیا بھر میں نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے ۔نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سالِ نو کا آغاز اسکائی ٹاور پر آتش بازی سے کیا گیا جسکے بعد اب نیا سال جاپان، چین، ہانگ لانگ، پاکستان، افغانستان، ایران، دبئی، جرمنی، فرانس، یونان اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں شروع ہو چکا ہے اور باقی ماندہ دنیا میں بھی نئے سال کی روشنی پھیل رہی ہے
اسکے بعد آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر برج پر نئے سال کے آغاز سے قبل ہی آتش بازی کی گئی،سڈنی ہاربر پر فیملیوں کے لیے خصوصی طور پر نئے سال سے تین گھنٹے پہلے روایتی آتش بازی کی گئی۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ آنے والوں کے لیے آتش بازی کی گئی تاکہ وہ جلد واپس جاسکیں، نیا سال شروع ہونے پر باضابطہ آتش بازی کی جائے گی۔
آسٹریلیا کے بعد اب دنیا کے دیگر ممالک میں نیا سال دوہزار سترہ بتدریج شروع ہو رہا ہے
عالمی اخبار کی طرف سے قارئین کو سال نو کی مبارک













