الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کی نا اہلی کے بعد راولپنڈی کےحلقے این اے 60 میں انتخابات موخرکردیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں دوبارہ الیکشن کے شیڈول کااعلان بعدمیں کیاجائیگا۔

الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہناہے کہ ایک امیدوار کے الیکشن سے باہر ہونے پر تمام جماعتوں کو یکساں مواقع نہیں مل رہے۔

واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیاگیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ 363 کلو گرام ایفیڈرین کا درست استعمال کیا گیا جبکہ ملزم حنیف عباسی باقی ایفیڈرین کے استعمال کا ثبوت نہ دے سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY