فیفا کوارٹر فائنلز کا سلسلہ جمعے سے شروع ہوا ہے جو اتوار 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔

پہلے کوارٹر فائنل میچ میں ا پانچ مرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والے برازیل کا ٹاکرا گزشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ کروشیا سے ہوا ہے۔ یہ میچ دوحہ کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوا جس میں کروشیا نےبرازیل کو پنلٹیز پر چار دو سے ہرا دیا

دوسرا فائنل بھی  ہفتہ کو مراکش اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان التھمامہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اتوار 11 دسمبر کو چوتھے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں البیت سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنلز 14 اور 15 دسبمر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 دسبمر کو ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY