روسی صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہی ہوئے ہیں۔ پوٹن کے بقول یہ کہا جا سکتا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین اعتماد کا فقدان بڑھا ہے اور خاص طور پر عسکری شعبے میں تعلقات تنزلی کا شکار ہوئے ہیں۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ پوٹن امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ٹلرسن پنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے بات چیت کرنے کے لیے ماسکو آئے ہیں۔ اس دوران دونوں ممالک نے شام کے حوالے سے اختلاف رائے کو دور کرنے اور اپنے اپنے مؤقف کو واضح کرنے کی کوشش کی

SHARE

LEAVE A REPLY