روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ روس پر عائد پابندیاں بتدریج ختم ہو جائیں گی اور مغرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری بھی پیدا ہو گی۔

روسی صدر نے ان خیالات کا اظہار چین کے سرکاری میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا، جسے اُن کے دورہٴ چین سے قبل میزبان ملک کے ذرائع ابلاغ پر جاری کیا گیا۔ روسی صدر تین روزہ دورے پر آٹھ جون کو چین پہنچیں گے۔

اس انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ مغربی پارٹنرز کے ساتھ تعلقات معمول کی سطح پر آ جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY