قطر کے انسانی حقوق کمیشن نے سعودی عرب سے قطری شہریوں کو حج پر جانے کی اجازت سمیت سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

جرمن ریڈیو کے مطابق دار الحکومت دوحہ میں انسانی حقوق کی کمیشن کے سربراہ علی المری نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا قطر نے کبھی بھی حج کی عالمگیریت کی بات نہیں کی بلکے اپنے شہریوں کو حج پر جانے کا حق مانگا ہے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں سے قطری شہریوں کو نکالنے کی شکایات موصول ہوئی ہے، جو قابل تشویش بات ہے ۔المری نے سعودی عرب سے قطری عازمین حج کو حجاز مقدس جانے کے لئے فضائی اور زمینی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ کیا۔

قطری عہدیدار نے متحدہ عرب امارات پر قطری طلباء کے ساتھ متعصبانہ سلوک برتنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY